اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کی طرح ایس ڈی پی آئی نے زور شور سے تیاری شروع کردی ہے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے آئندہ مونسپل انتخابات میں امیدوار اتارنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ہر وارڈ میں پارٹی کی شاخوں کا قیام، رکنیت سازی کی مہم جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کو در پیش مشکلات حل کرنے کے وعدے کیے جا رہے ہیں۔ SDPI Will Contest In Aurangabad Municipal Corporation Election
اورنگ آباد میں پریس کانگریس کو خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے نیشنل ایگزیکٹیو رکن اظہر تمبولی نے بتایا کہ ان کی پارٹی (ایس ڈی پی آئی) آئندہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اپنے امیدوار اُتارے گئی۔ ساتھ ہی ان انتخابات میں کچھ ہم خیال جماعتوں اور تنظیموں سے اتحاد کرنے سے متعلق پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اظہر تمبولی نے کہا کہ اورنگ آباد شہر میں مقامی باشندوں کو بہت سے مسائل درپیش ہیں، لیکن عوامی نمائندے اور انتظامیہ ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں۔ان کی عدم توجہی کے سبب عام لگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔