اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: اسکولی طالبہ نے شروع کی بچوں کی لائبریری

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ایک منفرد لائبریری کا قیام عمل میں آیا ہے، خاص بات یہ ہے کہ ایک طالبہ نے بچوں کے لیے یہ لائبریری شروع کی ہے۔ اس لائبریری کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری کا نام دیا گیا ہے۔

By

Published : Jan 9, 2021, 10:38 PM IST

اورنگ آباد: اسکولی طالبہ نے شروع کی بچوں کی لائبریری
اورنگ آباد: اسکولی طالبہ نے شروع کی بچوں کی لائبریری

اورنگ آباد کے بائیجی پورہ میں شہر کی اولین محلہ لائبریری کا افتتاح رکن پارلیمان فوزیہ تحسین خان کے ہاتھوں عمل میں آیا، اپنی نوعیت کی اس منفرد لائبریری کو دیکھ کر رکن پارلیمان نے نہ صرف حیرت کا اظہار کیا بلکہ پورے شہر میں محلہ لائبرریوں کا جال بچھانے کا عزم ظاہر کیا۔

اورنگ آباد: اسکولی طالبہ نے شروع کی بچوں کی لائبریری

طالبہ کی خواہش کا اثر یہ ہوا کہ اب اس لائبریری کی طرز پر شہر میں تیس لائبرریوں کا قیام عمل میں آئے گا۔

اورنگ آباد: اسکولی طالبہ نے شروع کی بچوں کی لائبریری

جس کی کتابوں سے دوستی ہوتی ہے، وہ چاہتا ہے کہ اس کے دوست بھی کتابوں سے دوستی کر لیں۔ اسی چاہت نے اسکولی طالبہ مریم کو بچوں کی لائبریری قائم کرنے کا حوصلہ بخشا۔ بیٹی کی خواہش میں والد نے کچھ یوں رنگ بھرا کہ دیڑھ سو کتابیں تحفے میں دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی ٹیکہ کاری 16 جنوری سے ہوگی شروع

واضح رہے کہ بائیجی پورہ میں قائم یہ محلہ لائبریری خاص طور پر اسکولی بچوں کے لیے مختص رہے گی۔ اس لائبریری میں سائنس، تاریخ اور کہانیوں پر مبنی کتابوں کا ذخیرہ شامل ہے۔ لائبریری کا مقصد نئی نسل کو نصاب سے ہٹ کر مطالعے کی طرف راغب کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details