اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اگلے دسہرہ پر شیوسینا کا وزیراعلیٰ ہوگا'

شیوسینا کے سینیئر رہنما و رکن پارلیمان نے دسہرہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے کا نام لیے بغیر کہا کہ 'پارٹی کی آئندہ دسہرا ریلی میں مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کے بغل میں بیٹھے ہوئے دکھائی دیں گے۔'

'اگلے دسہرہ پر شیوسینا کا وزیراعلیٰ ہوگا'

By

Published : Oct 9, 2019, 5:30 PM IST

Updated : Oct 9, 2019, 6:13 PM IST

راوت جب خطاب کررہے تھے اس وقت ریلی میں ادھو ٹھاکرے کے بغل میں آدتیہ ٹھاکرے بیٹھے ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'آنے والے وقت میں ریاست میں شیوسینا کا وزیر اعلی ہوگا۔ ہم اتحاد میں ہے، اسی لیے ہمیں کچھ مسائل پر دھیان سے بولنا چاہیے۔ ہم صرف اسمبلی انتخابات جیتنا نہیں چاہتے بلکہ ہم وزارت پر اپنا جھنڈا لہرانا چاہتے ہیں۔'

راوت نے کہا کہ 'نوٹ بندی پر کسی نے کھل کر آواز نہیں اٹھائی لیکن شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اس کے خلاف آواز اٹھائی اور کہا کہ نوٹ بندی سے معیشت متاثر ہوگی۔ بالا صاحب ٹھاکرے کا خواب تھا کہ کشمیر سے دفعہ 370 ختم ہو اور ان کا یہ خواب پورا ہوگیا۔ اسی لیے ہم نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔'

Last Updated : Oct 9, 2019, 6:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details