اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچوں کو سانیٹائزر پلانے کا واقعہ، آشا اور آنگن واڑی ورکر معطل

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا "ایک آشا اور ایک آنگن واڑی ورکر کو معطل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے خواتین اور بچوں کے محکمے، سے یہ سفارش کی ہے ان دونوں کو ٹرمینیٹ کیا جائے۔

بچوں کو سانیٹائزر پلانے کا واقعہ، آشا اور آنگن واڑی ورکر معطل
بچوں کو سانیٹائزر پلانے کا واقعہ، آشا اور آنگن واڑی ورکر معطل

By

Published : Feb 3, 2021, 11:53 AM IST

یاوتمال میں بچوں کو پولیو کے بجائے سانیٹائزر کے قطرے پلانے والے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

بچوں کو سانیٹائزر پلانے کا واقعہ، آشا اور آنگن واڑی ورکر معطل

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ ریاستی حکومت نے یاوتمال میں پلس پولیو مہم کے دوران سینیٹائزر کا انتظام کرنے والے آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کے خلاف سخت ایکشن لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کی پاداش، "ایک آشا اور ایک آنگن واڑی ورکر کو معطل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے خواتین اور بچوں کے محکمے، سے یہ سفارش کی ہے ان دونوں کو ٹرمینیٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ 01 فروری کو مہاراشٹر کے یاوتمال میں پولیو ویکسین کے بجائے سینیٹائزر کے قطرے پلائے جانے کے بعد پانچ سال سے کم عمر کے بارہ بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یاوتمال کے ڈسٹرکٹ کونسل چیف ایگزیکیٹو آفیسر شری کرشنا پنچال نے منگل کے روز کہا تھا کہ جن بچوں کو سانیٹائیزر کے قطرے ڈالے گئے وہ اب ٹھیک ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details