سمبت پاترا نے پریس کانفرنس کے ذریعے نیشنلسٹ پارٹی آف انڈیا(این سی پی) کے سینیئر رہنما پرفل پٹیل پر الزام عائد کیا کہ سنہ 2004 میں پرفل پٹیل نے داؤد ابراہیم کے ساتھی اقبال مرچی سے پراپرٹی لین دین کیا تھا، پاترا نے اس لین دین کے کاغذات بھی دکھائے جس میں پرفل پٹیل اور اقبال مرچی کی بیوی کے دستخط تھے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا ، ویڈیو انہوں نے کہا کہ این سی پی کو یہ بات واضح کرنی چاہیے کہ داؤد ابراہیم اور پرفل پٹیل کے مابین کیا تعلقات ہیں؟
سمبت پاترا نے کہا کہ یہ محض ایک پراپرٹی لین تھا یا اس لین دین کے پیچھے این سی پی اور داؤد ابراہیم کے مابین کوئی دوسرا معاملہ تھا۔
پاترا کے مطابق یہ پراپرٹی لین دین 4 نومبر سنہ 2004 میں شروع ہوئی تھی اور سنہ 2007 میں یہ مکمل ہوا تھا۔
سمبت پاترا نے یہ انکشاف ایسے وقت میں کیا ہے جب مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، اور ان کی پریس کانفرنس کے بعد سے ہی سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔