اردو

urdu

Assembly Speaker Election In Maha: مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے انتخاب میں ایس پی کے اراکین اسمبلی غیر جانبدار

By

Published : Jul 3, 2022, 9:21 PM IST

سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے آج مہاراشٹر اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اسمبلی اسپیکر کے انتخاب میں غیر جانبدار رہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے مسلم شہروں کے نام بدلے جا رہے ہیں اس سے کیا دکھانا چاہتے ہیں؟ اگر حکومت ایک نیا شہر بناتی ہے، اسے بالاصاحب ٹھاکرے کا نام دیتی ہے، تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔ Assembly Speaker Election In Maha

Samajwadi Party
اسمبلی اسپیکر کے انتخاب میں ایس پی کے اراکین اسمبلی غیر جانبدار

مہاراشٹر:اسمبلی میں اسپیکر راہل نارویکر کو مبارکباد دیتے ہوئے ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ہم مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ تھے لیکن ہم نے غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا کیونکہ انہوں نے آخری تک اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے مسلم شہروں کے نام بدلے جا رہے ہیں اس سے کیا دکھانا چاہتے ہیں؟ نام بدل گیا تو کیا ہوگا، نیا شہر بنا لیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ایک نیا شہر بناتی ہے، اسے بالاصاحب ٹھاکرے کا نام دیتی ہے، تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔ Assembly Speaker Election In Maha

آپکو بتا دیں کہ اودھو ٹھاکرے نے استعفیٰ دینے سے کچھ گھنٹے قبل ہی اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام تبدیل کر دیا تھا حالانکہ جب وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر منتخب کیے گئے تو انہوں نے نام نہ تبدیل کرنے کی بات کہی تھی۔ واضح رہے کہ پہلی مرتبہ بی جے پی کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے راہل نارویکر اتوار کو واضح اکثریت کے ساتھ 164 ووٹ حاصل کرکے مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں جب کہ ان کے مخالف شیو سینا کے رکن اسمبلی اور ادھو ٹھاکرے کے قریبی راجن سالوی، جو شیوسینا این سی پی کانگریس کے متحدہ امیدوار تھے انھیں صرف 107 ہی ووٹ ملے۔

ایوان کی کارروائی کا آغاز صبح گیارہ بجے ہوا جس کے بعد رائے شماری کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا جس میں وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے ہاتھ اٹھاکر اپنے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔ اسی درمیان سماج وادی پارٹی کے دو اراکین اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے بی جے پی امیدوار نارویکر کے خلاف ووٹ ڈالنے سے گریز کیا۔اور جب ارکین اسمبلی کی رائے شماری ہو رہی تھی تب انہوں نے خود کو اس سے الگ رکھا۔ واضح رہیکہ کانگریس کے نانا پٹولے کے استعفیٰ کے بعد گزشتہ سال فروری سے اسپیکر کا عہدہ خالی تھا۔ ڈپٹی اسپیکر نرہری زروال اسپیکر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ووٹنگ سے ایک دن قبل، شیو سینا کے دو گروپ جس میں سے ، ایک کی سربراہی ادھو ٹھاکرے اور دوسرے کی قیادت ایکناتھ شندے کر رہے تھے،انہوں نے اپنے متعلقہ اسپیکر کے امیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے وہیپ (متنبہ )جاری کیا تھا جس کے تحت متعلقہ پارٹی کے اراکین اسمبلی کو پارٹی کی ہدایت کے مطابق ووٹ ڈالنا ضروری قرار دیا جاتا ہے ورنہ اراکین اسمبلی بے ضابطگی کے مرتکب قرار دِئے جاتے ہیں اور پارٹی کو یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ ان کے خلاف معطلی سے لیکر دیگر کاروائی کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rahul Narwekar Elected as Maha Assembly Speaker: بی جے پی کے راہل نارویکر مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر منتخب

ABOUT THE AUTHOR

...view details