اردو

urdu

سلمان خان کے سکیورٹی گارڈ شیوسینا میں شامل

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے محض دو روز قبل سلمان خان کے سکیورٹی گارڈ شیرا نے گزشتہ روز شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

By

Published : Oct 19, 2019, 7:54 AM IST

Published : Oct 19, 2019, 7:54 AM IST

شیرا نے شیوسینا کا دامن تھام لیا

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ کے لیے صرف دو دن باقی ہیں اس ضمن میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے قریبی سکیورٹی گارڈ گرمیت سنگھ عرف شیرا نے گزشتہ روز شیوسینا کا دامن تھام لیا ہے۔

واضح رہے کہ شیوسینا کے سربراہ اددھو ٹھاکرے اور یواسینا کے صدر آدتیہ ٹھاکرے کی موجودگی میں شیرا نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کی۔

گزشتہ روز شیرا نے ممبئی میں واقع ٹھاکرے خاندان کے گھر ماتوشری پر دونوں شیوسینا رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔ شیوسینا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات 21 اکتوبر کو ہونے ہیں، جبکہ انتخٓبات کے نتائج 24 اکتوبر کو آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details