مہاراشٹر میں گذشتہ دو مہینوں کے دوران سادھوؤں کے قتل کا یہ دوسرا معاملہ ہے جبکہ قبل ازیں 16 اپریل کو پالگھر میں دو سنتوں کو ایک بھیڑ نے قتل کردیا تھا۔ ابھی یہ معاملہ تھما ہی نہیں تھا کہ ناندیڑ میں ایک اور سادھو کے قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پالگھر واقعہ کے بعد سے ہی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ادھو ٹھاکرے حکومت پر تنقیدیں کی جارہی تھی۔ تاہم اب اس میں مزید شدت پیدا ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق ناندیڑ کے ایک آشرم میں رہنے والے سادھو شیوچاریہ گرو ناگاتھنکر کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات پیش آیا۔