اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مودی جی کا مدمقابل کوئی نہیں' - election 2019

شیو سینا کے قومی ترجمان سنجے راؤت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں نے جن موضوعات پر انتخاب لڑا تھا وہ ان کی سب سے بڑی بھول تھی۔

'مودی جی کا مقابل کوئی نہیں'

By

Published : May 23, 2019, 6:35 PM IST

Updated : May 23, 2019, 6:58 PM IST


انہوں نے کہا کہ ' عوام نے اپوزیشن جماعتوں کے خدشات کو درکنار کردیا۔ عوام نے مودی جی کی مقابلے کسی کو قبول نہیں کیا۔ چاہے وہ راہل گاندھی ہو، اکھلیش یادو، مایاوتی یا پرینکا گاندھی ہو کوئی بھی مودی جی کے سامنے نہیں ٹک سکا'۔

'مودی جی کا مقابل کوئی نہیں'

سنجے راوت نے کہا کہ نتائج کے بعد واضح ہو گیا کہ ملک میں صرف ایک ہی لیڈر ہیں اور وہ نریندر مودی جی ہیں۔

انہوں نے مہاراشٹر میں بی جے پی-شیو سینا اتحاد کو ملی کامیابی کا سہرا بھی نریندر مودی کے سر باندھا۔

سنجے راوت نے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اور وزیراعلی دیویندر فڑنویس کومبارکباد بھی پیش کی۔

Last Updated : May 23, 2019, 6:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details