اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: ہنگامی حادثات پر اموات کے تعلق سے حیران کن انکشاف

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایک آر ٹی آئی میں انکشاف ہوا ہے کہ سنہ 2019 میں 9943 ہنگامی حادثات میں 137 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 579 زخمی ہوئے۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 12, 2019, 11:25 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:50 AM IST

ممبئی کو بھارت کا معاشی دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے اور ممبئی کو سب سے محفوظ شہر بھی تسلیم کیا جاتا ہے ۔

اس کے باوجود سنہ 2019 میں جولائی تک ممبئی مں 9943 ہنگامی حادثات میں کل 137 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 579 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے آر ٹی آئی کارکن شکیل احمد شیخ سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی ہے۔

دراصل آر ٹی آئی کارکن شکیل احمد شیخ نے ہنگامی انتظامی شعبہ سے 2019 میں ممبئی میں ہنگامی حادثات کی تعداد اور حادثات میں اموات اور زخمی ہونے والوں کی تعداد مانگی تھی۔ اس تعلق سے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے رابطہ عامہ و ہنگامی انتظامی شعبہ کی رشمی لوکھنڈے نے 'اطلاع کے حق سے متعلق قانون 2005' کے تحت شکیل احمد شیخ کو معلومات فراہم کرائی ہے۔

آر ٹی آئی: ممبئی کی ہنگامی حادثات پر ایک نظر

اعداد و شمار کے کے مطابق یکم جنوری سے جولائی 2019 تک کل 9943 ہنگامی حادثات ہوئے ہیں۔ ان حادثات میں کل 137 افراد کی موت ہوئی جن میں 92 مرد اور 45 خواتین ہیں۔ ان حادثات میں زخمیوں کی تعداد 579 ہے جن میں 372 مرد اور 207 خواتین ہیں ۔


کس طرح کے ہنگامی حالات میں حادثات رونما ہوئے


اطلاعات کے مطابق ہنگامی حالات کے معاملے میں درختوں یا درختوں کی شاخوں کا گرنا، گھروں، دیواروں، عمارتوں، شارٹ سرکٹ، گیس رسائو، سڑک پر گرنے، سمندر، ندی، نالے یا کنویں میں گرنے کی وجہ جس میں کھدائی، مین ہول میں گرنا شامل ہے۔ دیگر حادثات میں پرندوں، جانوروں، فوڈ پوائزننگ، پل کے گرنے جس میں پیدل پل بھی شامل ہے۔


کس قسم کی ہنگامی حالت میں کتنے حادثات ہوئے


اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں آگ اور شارٹ سرکٹس کے سبب کل 3032 حادثات ہوئے جس میں 9 مرد اور 8 خواتین سمیت کل 17 افراد کی موت ہو گئی۔ کل 127 افراد زخمی ہوئے جن میں 85 مرد اور 42 خواتین ہیں ۔
اس کے علاوہ گھروں، دیواروں اورعمارتوں کے گرنے کے سبب کل 622 حادثات ہوئے ہیں جس میں 26 مردوں اور 25 خواتین شامل ہیں ۔
درختوں اور اس کی شاخوں کے گرنے کے کل 3364 حادثات ہوئے جس میں 4 مرد اور ایک خاتون یعنی 5 افراد کی موت ہوگئی ۔ 14 مرد اور 6 خواتین سمیت کل 21 افراد زخمی ہوئے ۔
سمندر، نالے، ندی، کھدائی اور مین ہول میں گرنے کے 103 حادثات ہوئے ہیں جس میں کل 39 افراد کی موت ہوئی ہے جس میں 33 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔ 23 مرد اور 4خواتین سمیت کل 27 افراد زخمی ہوئے۔

چٹانوں کے کھسکنے کے 25 حادثات ہوئے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صرف ایک شخص زخمی ہوا۔

آگ لگنے کے 114 حادثات ہوئے جس میں 4 مرد اور ایک خاتون سمیت کل 5 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 5 مرد اور 8 خواتین سمیت کل 13 افراد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ بوسیدہ راہیں اور سڑکوں کے سبب 161 حادثات ہوئے جس میں کل 11 افراد کی موت ہوئی ان میں سبھی مرد ہیں ۔ 42 مرد اور 11 خواتین سمیت ل 53 افراد زخمی ہوئے ۔

سڑک پر تیل گرنے کے 615 حادثات ہوئے جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور 23 مرد اور 4 خواتین زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ 2013 سے 2018 کے درمیان کل 49179 ہنگامی حادثات میں کل 987 افراد کی اموات درج کی گئیں نیز ان حادثوں میں 3066 افراد زخمی ہوئے ۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 9:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details