اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں موسمی تبدیلی کے باعث کبھی بادل چھائے ہوئے ہیں تو کبھی گرمی اور کبھی سردی، گزشتہ تین ماہ سے علاقے سمیت دیہی اور نجی اسپتالوں میں وائرل مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہیں۔ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے مریض مختلف بیماریوں جیسے نزلہ، بخار، کھانسی کے ساتھ ساتھ خلیات کی کمی یا زیادہ ہونا، تھکاوٹ ، ٹائیفائیڈ ، ڈینگو وغیرہ میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ ہر گھر میں مریض موجود ہیں اور سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتالوں میں روزانہ مریض علاج کی غرض سے آرہے ہیں۔
اورنگ آباد کے قدیم ڈاکٹر الطاف قریشی کا کہنا ہے کہ بخار، اچانک سردی لگنا، کمزوری، نزلہ اور کھانسی، مریضوں کو سر درد، بھوک نہ لگنا، خلیوں کی کم یا زیادہ تعداد، ٹائیفائیڈ یاڈ مینگو، وائرل انفیکشن کی وجہ سے یرقان جیسی بیماریوں یا مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بروقت علاج ہو جائے تو دو چار دن میں مریضوں کو آرام آجاتا ہے۔