اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں بھی ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی ہڑتال

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے بعد اب ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز نے بھی ہڑتال شروع کردی ہے۔

اورنگ آباد میں بھی ریزیڈینٹ ڈاکٹرز کی ہڑتال

By

Published : Jun 14, 2019, 10:31 PM IST

مریضوں کے اہل خانہ کی جانب سے ہراساں کرنے اور مار پیٹ کے بڑھتے ہوئے معاملات کے مد نظر اورنگ آباد میں ڈاکٹرز نے اپنے ہاتھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج درج کروایا۔

ڈاکٹرز کی ہڑتال، ویڈیو

اورنگ آباد کے اس سرکاری اسپتال میں آس پاس کے دیگر اضلاع کے بھی مریض آتے ہیں۔

ان ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت قانون بنائے کیوں کہ آئے دن مریضوں کے اہل خانہ کی جانب سے مار پیٹ اور ہاتھا پائی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سرکاری اسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر جینے نے بتایا کہ ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی ہڑتال کو دیکھتے ہوئے سینیئرر ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر بلایا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ تمام ڈاکترز کو ایمرجنسی کیس کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details