ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے وارث اور راجیہ سبھا کے رکن سمبھاجی راجے نے دورہ کیا ہے۔
اس دورے میں انہوں نے کہا کہ او بی سی طبقے کی حق تلفی کر کے مراٹھا سماج کو ریزرویشن ناقابل قبول ہے اور مراٹھا سماج کو انصاف دلانے کے لیے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کریں گے۔
'او بی سی طبقے کی حق تلفی کرکے مراٹھا سماج کو ریزرویشن ناقابل قبول' مراٹھا ریزرویشن کے لیے مراٹھا سماج کی او بی سی میں شمولیت، او بی سی طبقے کے ساتھ زیادتی ہوگی اور میں اس کے حق میں نہیں ہوں ان خیالات کا اظہار چھترپتی شیواجی مہاراج کے وارث اور راجیہ سبھا کے رکن سمبھاجی راجے نے کیا۔ وہ اورنگ آباد کے دورے پر تھے۔
اس موقع پر صوبیداری گیسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بی جے پی رکن پارلیمان نے کہا کہ وہ مراٹھا سماج کو انصاف دلانے کے لیے 28 مئی کو ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، اپوزیشن رہنما اور این سی پی سربراہ شرد پوار سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ایم پی سمبھاجی راجے نے کہا کہ مراٹھا سماج کے 30 فیصد غریب اور مستحق طبقے کو ہر حال میں سرکاری رعایت ملنی چاہیے اب وہ رعایت کیسے دی جاسکتی ہیں اس کو یقینی بنانا حکومت اور عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے۔
ترجمہ ۔۔۔۔ میں شیواجی مہاراج کا وارث ہوں اور اس لحاظ سے میری ذاتی رائے کبھی یہ نہیں ہوسکتی کہ او بی سی طبقے کو ناراض کرکے مراٹھا ریزرویشن کو یقینی بنایا جائے، یہ سچ ہے کہ مراٹھا سماج کے ساتھ ناانصافی ہوئی لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ او بی سی اور دیگر طبقات کا حق مارا جائے۔