اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بدل رہا ہے اورنگ آباد شہر

اورنگ آباد شہر کے تاریخی دروازوں کا رنگ و روپ بدل رہا ہے۔ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت اورنگ آباد کے نو دورازوں کی مرمت کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اورنگ آباد شہر کو سیاحتی مرکز بنانے کی سمت میں بھی کوششیں جاری ہیں۔

By

Published : Feb 13, 2021, 9:49 PM IST

renovation of historical buildings under smart city project in aurangabad
اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بدل رہا ہے اورنگ آباد شہر

اورنگ آباد شہر کی شناخت کہلانے والے تاریخی دروازوں کی موجودہ حالت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ تاریخ و ثقافت سے دلچسپی رکھنے والوں نے اس سلسلے میں کئی مرتبہ کوششیں کیں لیکن کہتے ہیں کہ ہر چیز کا وقت ہوتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت اب شہر کے نو دروازوں کی تزئین نو اور مرمت کا کام شروع ہوچکا ہے۔

میونسپل کمشنر آستک کمار پانڈے کا کہنا ہے کہ ان دروازوں کی مرمت اور تزئین نو کے لیے ابتدائی تخمینہ دو کروڑ روپئے رکھا گیا ہے۔ ضرورت پڑھنے پر اس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بدل رہا ہے اورنگ آباد شہر

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کا چہرہ بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میونسپل کمشنر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کو سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کروانا ان کا مقصد ہے۔ اس کے لیے باضابطہ ڈیولپمنٹ پلان تیار کیا جارہا ہے اور اس منصوبے کے تحت ہی شہر میں اسمارٹ ٹوریسٹ بسوں کا آغاز کیا جائےگا، لیکن دوسری طرف شہر کے لوگ اس بات کے لیے بھی پریشان نظر آئے کہ راستہ کشادہ کرنے کے نام پر ان کی املاک پر بلڈوزر چلائے جارہے ہیں۔

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بدل رہا ہے اورنگ آباد شہر

مزید پڑھیں:

معروف شاعر شہر یار کا 9 واں یوم وفات، خاص رپورٹ

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کا نقشہ بدلنے کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ مقامی لوگوں کو اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ کہیں شہر کے تاریخی آثار اپنی حقیقی شناخت سے محروم نہ ہوجائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details