ممبئی:ریزرو بینک آف انڈیا نے پرائیویٹ سیکٹر کے سرکردہ بینکوں ایکسس بینک، مناپورم فائنانس لمیٹڈ اور آنند راٹھی گلوبل فائنانس لمیٹڈ پر قواعد پر عمل نہ کرنے پر مالی جرمانہ عائد کیا ہے۔ مرکزی بینک نے آج کہا کہ ایکسس بینک لمٹیڈ پر 90.92 لاکھ روپے کا مالی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 'ریزرو بینک آف انڈیا کے رہنما خطوط، 2016'، 'قرض اور پیشگی - قانونی اور دیگر پابندیاں'، 'مالی آؤٹ سورسنگ میں رسک مینجمنٹ اور ضابطہ اخلاق سے متعلق رہنما خطوط' پر جاری کردہ کچھ ہدایات کی عدم تعمیل پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ جرمانہ بینکنگ ریگولیشن ایکٹ 1949 کے سیکشن 46 (4) (آئی) کے سیکشن 47 اے (1) (سی) کے دفعات کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال کرتے ہوئے لگایا گیا ہے۔
آر بی آئی نے کہا کہ اس نے مناپورم فائنانس لمیٹڈ، تھریسور (کمپنی) پر عدم تعمیل پر 42.78 لاکھ روپے کا مالی جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ "غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیاں - نظامی طور پر اہم نان ڈپازٹ لینے والی کمپنیاں اور ڈپازٹ لینے والی کمپنیاں (ریزرو بینک) گائیڈ لائنز، 2016" کی بعض دفعات کی عدم تعمیل پر سیکشن 58 جی کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نرملا سیتا رمن نے ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا