اردو

urdu

ETV Bharat / state

راج ٹھاکرے کو ممبئی میں جلسہ کی اجازت - الیکشن کمیشن

مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے ذریعے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کی پول کھولنے کے لیے ریاست گیر سطح پرجلسے اور ریلیز منعقد کی جا رہی ہے۔

raj thackery

By

Published : Apr 22, 2019, 8:15 PM IST


اس دوران الیکشن کمیشن نے راج ٹھاکرے کو ممبئی میں جلسے کی اجازت دے دی۔

گذشتہ روز جنوبی ممبئی کے کالاچوکی علاقے میں راج ٹھاکرے کو جلسہ منعقد کرنے سے منع کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے پارٹی کے کارکنان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا لیکن بعد میں الیکشن کمیشن اور میونسپل کارپوریشن نے انہیں اس کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ایم این ایس نے لوک سبھا انتخابات میں ایک بھی امیدوار میدان میں نہیں اتارا ہے اس کے باوجود پارٹی کی طرف سے ریاست بھر میں جلسے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

فی الحال راج ٹھاکرے کالا چوکی میں جلسہ منعقد کریں گے۔ ایک میٹنگ شردپوار کی ایماء پر شمال مشرقی ممبئی میں کیے جانے کا امکان ہے۔

قبل ازیں ایم این ایس نے 18 اپریل کو میونسپل کارپوریشن کے ایف ساﺅتھ وارڈ کے آفس میں جلسہ کے لیے درخواست دی تھی لیکن اس درخواست کو نامنظور کر دیا گیا تھا۔

ایم این ایس کے ذرائع نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ منعقد کیا جائے گا جوکہ ایم این ایس کا ہمیشہ سے طریقہ کار رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details