اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پردھان سیوک' کا لفظ نہرو نے دیا تھا: راج ٹھاکرے - ٹھاکرے

وزیراعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے کہا کہ 'پردھان سیوک' کا لفظ سب سے پہلے ملک کے اولین وزیراعظم جواہر لال نہرو نے دیا تھا۔

raj thackerey

By

Published : Apr 13, 2019, 9:25 PM IST

Updated : Apr 13, 2019, 11:28 PM IST


انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے تین مورتی بھون میں نہرو میموریل میوزیم میں ایک پٹی نصب ہے جس پر پنڈت نہرو کے حوالے سے لکھا ہے ' اس ملک کے عوام ہمیں وزیراعظم نہیں کہیں، پہلا خادم کہیں'

ٹھاکرے نے کہا کہ ' لیکن انہوں نے (مودی) صرف 'پرتھم سیوک' کو بدل کر 'پردھان سیوک' کر دیا۔

ٹھاکرے نے کانگریس کے عظیم اتحاد کے ایک جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' آپ نہرو اور اندرا گاندھی کو گالی دیتے رہے لیکن آپ اب بھی ان کی کاپی کرتے ہیں۔ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران آپ نے ہر معاملے پر صرف جھوٹ بولا ہے۔'

انہوں نے وزیراعظم کے ان الزامات کو بھی مسترد کر دیا جس میں وہ بار بار کہتے رہے ہیں کہ کانگریس خاندان سے کسی نے بھی جیل میں جا کر بھگت سنگھ سے ملاقات نہیں کی تھی۔ جب وہ پھانسی کی سزا کا سامنا کر رہے تھے۔'

ٹھاکرے نے مودی کے پرانی تقریروں اور اس کے بعد انہوں نے اپنے اس جواز کو ثابت کرنے کے لیے ایک پرانے اخبار کا تراشہ پیش کیا کہ نہرو نے حقیقت میں بھگت سنگھ سے جیل میں دو بار ملاقات کی تھی۔

Last Updated : Apr 13, 2019, 11:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details