صنعت کار راج کندرا اپنے قانونی مشیر کے ساتھ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے دفتر پہنچے تھے۔
تفتیشی ایجنسی نے راج کندرا کو 4 نومبر کو ڈائریکٹوریٹ کے دفتر طلب کیا تھا لیکن کندرا نے 30 نومبر کو ہی ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کی اجازت لی تھی۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے)کی فوجداری دفعات کے تحت یہ کارروائی کی جارہی ہے۔
مرکزی جانچ ایجنسی رنجیت بندرا اور بسٹین ہاسپیٹالٹی مانی فرم کے ساتھ راج کندرا کے ذریعہ کی گئی ڈیل کی تفتیش کررہی ہے،کچھ وقت قبل کندرا کو اس معاملے میں گرفتار بھی کیا گیاتھا اور بٹ کوائن بدعنوانی سے منسلک معاملے میں تفتیشی ایجنسی نے کندرا سے پوچھ تاچھ کی تھی۔
منشیات اور زبردستی وصولی کے معاملے میں داؤد ابراہیم کا دایاں بازو مانے جانے والے اقبال مرچی کی سنہ 2013 میں لندن میں موت ہوگئی تھی اور کالے دھن کو سفید بنانے نیز غیر قانونی طریقے سے ممبئی میں جائیداد خریدنے اور بیچنے کے معاملے میں ای ڈی نے مرچی،اس کے خاندان اور دیگر کے خلاف فوجداری معاملہ درج کیا ہے۔