ممبئی کی لوکل ٹرینیں بھی کافی دیری سے چل رہی ہیں۔
ممبئی میں بارش سے معمولات زندگی متاثر
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں مسلسل موسلا دھار بارش سے سڑکیں اور گلیاں سیلاب میں تبدیل ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے پیر کے روز آفس جانے والوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کی وجہ سے اسکول اور سرکاری دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ممبئی میں زوردار بارش سے زندگی بدحال
غور طلب ہے کہ ممبئی کے سائن ماٹونگا، وڈالا دادرا اور پریل وغیرہ ریلوئے اسٹیشنوں پر بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں دشواری ہو رہی ہے۔
محکمہ ماحولیات نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ قلابہ علاقے میں 92.6 میلی میٹر اور سانتا کروز میں 91.9 میلی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔
Last Updated : Jul 1, 2019, 2:07 PM IST