مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے ریاست میں جیل سیاحت کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔پونے کی یروڈا سنٹرل جیل ریاست کی ایسی پہلی جیل ہوگی جہاں سیاح آسکیں گے۔
دوسرے مرحلے میں اس کا آغاز ناگپور سینٹرل جیل میں کیا جائے گا۔حالانکہ اس پالیسی کا اعلان کئی برس پہلے کیا تھا لیکن قانونی پیچیدگیوں کے سبب تاخیر ہوئی۔
ناگپور میں وزیر داخلہ نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور ڈپٹی سی ایم اجیت پوار 26 جنوری کو پونے کی یرو ڈا جیل میں جیل سیاحت کا افتتاح کریں گے۔ اس کے لئے اسکول کے طلباء سے 5 ، کالج کے طلباء سے 10 اور عام سیاحوں سے 50 روپے فیس وصول کی جائے گی ۔
دیشمکھ نے کہا کہ یہ جیل 500 ایکڑ میں پھیلی ہوئی ہے اس جیل کے کچھ حصے عام لوگوں کے لئے کھول دیئے جائیں گے۔ اس سے طلباء اور دیگر افراد کو جیل کے نظام کے بارے میں جاننے اور سمجھنے کی سہولت ملے گی۔اسکے لئے جیل سے گھومنے کے لئے ایک گائیڈ دیا جائے گا یہاں ایک بار میں 50 افراد کو جیل دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے لئے ، یروڈا جیل کاؤنٹر پر سات دن پہلے یا آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کرنی ہوگی۔
اس جیل دورے کے دوران موبائل فون ، کیمرے وغیرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم ، سیاح ان کی تصاویر جیل کے ذریعہ مقرر کردہ فوٹو گرافر کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے انہیں اضافی چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی جیلیرو واڈا جیل نہ صرف مہاراشٹر بلکہ جنوبی ایشیاء کی بھی سب سے بڑی جیل ہے۔