ممبئی پولیس نے احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت انتظامات کیے ہیں علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے پندرہ سو سے زائد پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ سادہ لباس میں بھی پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
ممبئی میں آج سی اے اے کے خلاف احتجاج - پندرہ سو سے زائد پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا
ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں آج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آج احتجاج ہوگا، جس کے تحت سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ممبئی میں آج سی سی اے کے خلاف احتجاج
کل پولیس کمشنر نے ممبئی کے علماء کے ساتھ میٹنگ کی جس کا مقصد تھا کہ یہ احتجاج پرامن طریقے سے کیا جائے اور ایسے لمحوں میں علماؤں کا یہ رول ہوگا کہ لوگوں کو سمجھانا ہوگا پولیس کمشنر کے ساتھ ہوئی اس میٹنگ کے بعد ان انھوں نے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتجاج کو پرامن طریقے انجام دیں اگست کرانتی میدان کے حالات کا نمائندہ ای ٹی وی بھارت شاہد انصاری نے جائزہ لیا۔