اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Continue In Aurangabad اورنگ آباد کا نام بدلنے کے خلاف کا احتجاج

انتر ویرودھی سنگھرش سمیتی کے بینر تلے سبھی سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں کی جانب سے اورنگ آباد شہر کا نام تبدیلی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جا ی ہے۔ ضلع کلکٹر دفتر کے باہر آج بھی جم کر احتجاج کیا گیا۔

اورنگ آباد کا نام بدلنے کے خلاف کا احتجاج
اورنگ آباد کا نام بدلنے کے خلاف کا احتجاج

By

Published : Mar 4, 2023, 7:15 PM IST

اورنگ آباد کا نام بدلنے کے خلاف کا احتجاج

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کئے جانے کے بعد مختلف سماجی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اورنگ آباد میں رہنے والے سبھی لوگ اورنگ آباد نام انتر ویرودھی سنگھرش سمیتی کے بینر تلے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ اس احتجاجی دھرنے میں اورنگ آباد شہر میں رہنے والے مختلف مذاہب کے لوگوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے شہر کے نام بدلنے کی مخالفت کی جارہی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد شہر اور ضلع کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔حکومت نے شہر کا نام بدلنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ بالکل غلط ہے۔ اسے بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔فیصلوں کی مخالفت میں لوگ راستے پر اتر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Indefinite chain Agitation Protest اورنگ آباد نام تبدیلی کو لیکر غیر معینہ مدت کی زنجیری ہڑتال کا اعلان

رکن پارلیمان جلیل کا کہنا ہے کہ جس وقت بمبئی ہائی کورٹ میں شہر تبدیلی کا معاملہ زیرسماعت ہے تو سرکار کو کیا حق ہوتا ہے کہ وہ کسی شہر کا نام تبدیل کرے، سرکار کے اس طرح کے فیصلے سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ حکومت عدالتوں کو بھی نہیں مان رہی ہے۔ اپنی مرضی کے مطابق فیصلے لے رہی ہے۔ ہم بھی اپنی مرضی سے سرکار کے فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details