اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: رضا اکیڈمی نے سیمون پیرس چوک کے نام کی مخالفت کی - مہاراشٹرا میں ممبئی

ممبئی میں فورٹ علاقہ کے سائی بابا مارگ کا نام تبدیل کرکے سیمون پیرس رکھنے پر مسلمانوں نے محکمہ بی ایم سی کی مذمت کی ہے۔

Protest against attribution of road from Simon Paris
ممبئی: سیمون پیرس چوک کے نام پر رضا اکیڈمی کی مخالفت

By

Published : Feb 23, 2021, 8:02 PM IST

مہاراشٹرا میں ممبئی کے علاقہ کالا گھوڈا میں سائی بابا مارگ کے قریب یہودی عبادت گاہ ہے۔ محکمہ بی ایم سی نے فیڈریشن آف انڈو اسرائیل چیمبرس آف کامرس کے اشتراک سے سائی بابا مارگ کا نام تبدیل کرکے اس روڈ کو سیمون پیرس چوک کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے۔

ممبئی: سیمون پیرس چوک کے نام پر رضا اکیڈمی کی مخالفت

سرکاری کاروائی کے بعد سائی بابا مارگ پر سیمون پیرس چوک کا بورڈ بھی نصب کردیا گیا ہے۔ بی ایم سی کی جانب سے آج اس کا افتتاح کیا جانا تھا لیکن قبل ازیں رضا اکیڈمی نے اس کے خلاف اعتراض جتایا ہے۔

ممبئی: سیمون پیرس چوک کے نام پر رضا اکیڈمی کی مخالفت

رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ بی ایم سی کی جانب سے کسی غیرملکی کے نام سے کوئی مقام کو منسوب نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کے نام سے اس روڈ کو منسوخ کیا جارہا ہے اسے انسانیت دشمن سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ ایسے میں سائی بابا مارگ کے نام کو تبدیل کرکے سیمون پیرس چوک رکھنا نامناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ باضابطہ افتتاح سے قبل ہی سڑک پر سیمون پیرس چوک کا بورڈ نصب کردیا گیا۔ سعید نوری نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں مسلمانوں کے جذبات سے بی ایم سی کو واقف کروایا گیا جبکہ بی ایم سی کی جانب سے کی گئی غلطی کو سدھارا نہیں جائے گا تو عدالت میں اس کے خلاف درخواست کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details