ہڑتال کررہےکانٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ فی الحال رمضان کا مہینہ ہے اور انہیں پیسوں کی سخت ضرورت ہے لیکن اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن ان کے کاموں کی بقایا رقم نہیں دے رہا ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو روزہ رکھ کر احتجاج پر بیٹھنا پڑ رہا ہے۔ اگر اس مہینے میں ان کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تو وہ انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
'روزہ رکھ کر احتجاج پر بیٹھنا پڑ رہا ہے' - مسلم کانٹریکٹرز
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود میں کیے گئے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کے بقیہ بل ادا نہ کیے جانے پر متعلقہ کانٹریکٹروں نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی عمارت کے باہر گزشتہ تین روز سے غیر معینہ ہڑتال کر رہے ہیں۔
کانٹریکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ان لوگوں سے ترقیاتی کام تو کروالیے ہیں ہیں مگر گزشتہ دو برسوں سے ان کے بل ادا نہیں کیے جس کے بعد ان لوگوں نے متعدد مرتبہ میونسپل کمشنر اور میئر سے ملاقات کی اور کئی بار انتظامیہ کو میمورنڈم بھی دیے لیکن انتظامیہ نے اب تک کانٹریکٹرز کے پیسے ادا نہیں کیے۔
اس معاملے میں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ دو تین برسوں سے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی تجوری پوری طرح سے خالی ہے لیکن میونسپل کارپوریشن کوشش کررہی ہے کہ رمضان کے مہینے میں مسلم کانٹریکٹرز کے بل جلد سے جلد ادا کیا جائیں۔