امسال کورونا کے سبب حج اور عمرہ جیسے فریضہ پر سعودی حکومت نے روک لگا دی، جس کے بعد بھارتی حکومت نے بھی اپنی لاچاری ظاہر کر دی۔
حالانکہ اس بار حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس بار حج کے خواہش مند حضرات درخواست دے سکتے ہیں، لیکن پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے پریشانیاں جوں کا تیوں برقرار ہیں۔
حیرانی کی بات یہ ہے کہ بھارتی حکومت کے پاس بھی اس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ہے۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے بھی اسپر کوئی خاص جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے قوانین پر ہی ہم عمل کرینگے کیونکہ بھارتی حکومت پورے طرح سے سعودی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے قوانین ہی عمل کرے گی۔ اس کے بعد ہی پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:
حج ہاؤس کے ساتھ پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کو بھی حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ کے لئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے، لیکن کورونا وباء کے چلتے یہ کاروبار پوری طرح سے خسارے میں ہے۔