پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رفائل معاملے میں ایف آئی درج کرنے کی عرضی خارج کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کا دائرہ کار محدود ہے خصوصاً دستور کی دفعہ کے تحت سپریم کورٹ کو کسی بھی معاملے میں جانچ کا اختیار نہیں ہے بلکہ جانچ صرف غیر جانبدار اینجسی ہی کر سکتی ہے۔
رفائل معاملہ: سپریم کورٹ کے فیصلے پر کانگریس غیر مطمئن - پرتھوی راج چوہان
گزشتہ روز عدالت عظمی نے رفائل معاملے کی جانچ کے لیے داخل عرضی کو خارج کر دیا جس کے بعد کانگریس کے سینیئر رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی پرتھوی راج چوہان نے کورٹ کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔
مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی پرتھوی راج چوہان
انہوں نے کہا کہ کانگریس یہ بات جانتی تھی کہ رفائل معاملے میں سپریم کورٹ کچھ نہیں کر سکتی اسی لیے پارٹی نے کسی بھی طرح کی عرضی داخل نہیں کی۔
پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ یشونت سہنا اور ارون شوری نے ریویو پٹیشن اس لیے داخل کی تھی کی اگر جانچ ایجنسیوں کو خطرناک جرائم کی جانکری دی گئی ہے تو ایجنسیز کے لیے لازمی ہے کہ وہ ایف آئی آر کرنا ضروری ہے۔