اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا پڑے گا'

مہاراشٹر کو ملنے والے چالیس ہزار کروڑ روپے کا فنڈ مرکزی حکومت کو واپس بھیجنے کے لیے دیویندر فڑنویس نے اکثریت نہیں ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا۔ یہ ٹویٹ بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کیا ہے۔

By

Published : Dec 2, 2019, 6:22 PM IST

Updated : Dec 2, 2019, 6:30 PM IST

'وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا پڑے گا'
'وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا پڑے گا'

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان اور رکن اسمبلی نواب ملک نے اس سلسلے میں کہا کہ 'اس طرح کا ٹویٹ کرنا ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔'

نواب ملک نے کہا کہ 'مہاراشٹر کے ترقیاتی کاموں اور کسانوں کی مدد کے لیے ملنے والے چالیس ہزار کروڑ روپے کا فنڈ اگر واپس گیا ہے تو وزیر اعظم کو اخلاقی ذمے داری تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دینا ہوگا۔'

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کے رکن پارلیمان اننت ہیگڑے نے ٹویٹ کیا کہ مہاراشٹر کے چالیس ہزار کروڑ روپے کا فنڈ مرکز کو واپس کرنے کے لیے دیویندر فڑنویس نے اکثریت نہیں ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا لہذا اس کی معلومات عوام کے سامنے آنا چاہیے۔'

Last Updated : Dec 2, 2019, 6:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details