اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناسک میں بس ۔آٹو کی ٹکر میں ہوئی ہلاکتوں پر صدر جمہوریہ کا اظہار تعزیت - ضلع ناسک کے مالیگاؤں۔دیولا روڈ پر ایم ایس آر ٹی سی بس کے ایک آٹو رکشا سے ٹکرانے

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے مالیگاؤں۔دیولا روڈ پر ایم ایس آر ٹی سی بس کے ایک آٹو رکشا سے ٹکرانے کے بعد کنویں میں گرنے سے 20 سے زائد افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

By

Published : Jan 29, 2020, 5:41 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:19 AM IST

انھوں نے اپنے ٹریٹر اکاؤنٹ پر غم زدہ کنبوں کے لیے ایک پیغام کھا ہے کہ 'مہاراشٹر کے ناسک میں المناک حادثہ کی خبر سن کر میں افسردہ ہوں'۔

واضح رہے کہ اس حادثے میں بس اور رکشا دونوں ہی کنویں میں گر گئے جس کی وجہ سے اب تک ہلاکت 21 تک پہنچ چکی ہے جب زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہوگئی ہے۔

ٹویٹ

پولیس اور راحت رسانی کے دستوں نے کافی مشقت کے بعد دونوں گاڑیوں کو کنویں کے باہر نکالا اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو جنرل اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا۔

ٹویٹ

حادثے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ اچانک بس کا ایک ٹائر پھٹ گیا تھا جس کی وجہ سے ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھ سکا اور یہ حادثہ رونما ہوا۔

اس تعلق سے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے مرنے والوں کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپئے معاوضہ اور تمام زخمیوں کو مفت طبی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details