لیکن اس دوران سولاپور پارلیمانی حلقے سے ونچت بہوجن اگھاڑی اور اے آئی ایم آئی ایم کے مشترکہ امیدوار ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر اور ان کے بیٹے سجات امبیڈکر نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
پرکاش امبیڈکر نے الزام عائد کیا کہ 'سولاپور کے ایک پولنگ مرکز پر ای وی ایم میں ونچت بہوجن اگھاڑی کے انتخابی نشان کے سامنے والا بٹن دبانے پر بی جے پی کے انتخابی نشان 'کنول' کا پھول پر ووٹ پڑ رہا ہے جس کے بعد ضلع افسر نے ای وی ایم سیل کر کے نئی مشین دی ہے۔'