اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاورلوم صنعت کا ذمہ دار مالیگاؤں کارپوریشن

ریاست مہارشٹر کے مالیگاؤں پاورلوم ایسوسی ایشن کے صدر یوسف الیاس نے کہا کہ ’ریاست کی دیگر کارپوریشن کی طرح یہاں کی کارپوریشن ترقی نہیں کر رہی ہے۔ پاورلوم صنعت عوام سے کروڑوں روپیہ وصول کرتی ہے لیکن بھر بھی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں’۔

پاورلوم صنعت پر آئی آفت کا ذمہ دار مالیگاؤں کارپوریشن

By

Published : Nov 19, 2019, 2:01 AM IST

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آج کئی مسائل ابھر کے سامنے آرہے ہیں جیسے فضائی آلودگی، خستہ حال روڈ، کھلے گٹر نالے، گندے پانی سے بہتی ندی، درختوں کی کٹائی، ٹرایفک، موٹر گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں، کیمکل استعمال کی ہوئی اشیاء وغیرہ جس کی وجہ سے کارپوریشن دھیان ہٹا کر ان مسائل کو حل کرنے میں جھڑے ہے۔

دوسری جانب اس مسئلے سیاسی بیان بازیاں اور کارپوریشن افسران صرف کاغذئی چارہ جوئی کر رہے ہیں۔ شہر میں یہ بھی چرچہ ہے کہ یہ معاملہ آپسی دشمنی یعنی پٹیشنر اور سائزنگ مالکان کا ہے۔ ایسے حالات میں پاورلوم ایسوسی ایشن، بنکر ایسوسی ایشن، پاورلوم سمیتی، ایکشن کمیٹی اور پاورلوم مالکان پریشان ہو رہے ہیں۔

مورخہ 17 نومبر 2018 کو انصار جماعت خانہ میں پاورلوم بنکر حضرات کی اہم میٹنگ ہوئی۔ جس کی صدارت حبیب سیٹھ نے کی۔ اس میٹنگ میں مکی سیٹھ، عبدالمالک بکرا، محیب اللہ، ساجد انصاری اور سینکڑوں سرکردہ افراد نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details