اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maha Govt to Transfer Senior Officers: شندے کی حکومت میں اعلی افسران کے تبادلے کا امکان

مہاراشٹر میں اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بعد نئے وزیر اعلی کے طور پر ایکناتھ شنڈے کے حلف لینے کے بعد سے یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ جلد ہی حکومت ممبئی میں کئی برسوں سے تعینات آئی پی ایس، آئی اے ایس سمیت دیگر افسران کا تبادلہ کر دے گی۔ پڑھیے رپورٹ۔۔۔۔

By

Published : Jul 2, 2022, 8:51 PM IST

Possibility of transfer senior officers in Maharashtra
Possibility of transfer senior officers in Maharashtra

ممبئی: ریاستی سرکار کے فلور ٹیسٹ کے بعد بڑے پیمانے پر ریاست مہاراشٹر میں آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کے تبادلے ممکن ہیں Possibility of transfer of senior officers in Maharashtra۔ اس میں ایسے افسران کو شامل کیا گیا ہے جو گذشتہ ایک یا ڈھائی سال سے ممبئی میں مہاوکاس اگھاڑی سرکار میں پسندیدہ عہدہ پر تھے اور ممبئی میں ہی فعال رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مہاوکاس اگھاڑی کے پسندیدہ افسران کو ایک مرتبہ پھر حاشیہ پر لانے کا منصوبہ نئی سرکار نے تیار کر لیا ہے۔ ممبئی میں بھی ڈھائی سال سے زائد اعلی عہدوں اور ڈی سی پی اور ایڈیشنل کمشنر کے طور پر کام کر نے والے افسران کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، اس میں کئی ایسے افسران ہے جو ممبئی سے باہر تک نہیں گئے ہیں اور انہیں ممبئی میں ہی ترقی سے سر فراز کیا گیا ہے Possibility of transfer of senior officers in Eknath Shinde's government۔


شردپوار کے چہیتے وشواس ناگرے پاٹل کا تبادلہ طے:ممبئی میں جوائنٹ پولیس کمشنر نظم و نسق وشواس ناگرے پاٹل کا تبادلہ سب سے پہلے ممکن ہے کیونکہ وہ این سی پی سربراہ شرد پوار کے معتمد خاص مانے جاتے ہیں اور ایسے میں نئی سرکار وشواس ناگرے پاٹل کا تبادلہ جلد کر سکتی ہے۔ بی جے پی کے اراکین اسمبلیوں پروین دریکر سے لے کر موہیت کمبوج تک کی کارروائی میں بی جے پی وشواس ناگرے پاٹل سے ناراض تھی جبکہ وشواس ناگرے پاٹل کو این سی پی کے شر دپوار کا ہی حامی تصور کیا جاتا ہے اور وہ شرد پوار کے پسندیدہ افسران میں سے تھے اس لئے سلور اوک پر حملہ کے باوجود پوار نے وشواس ناگرے پاٹل کا تبادلہ نہیں کیا جب کہ یہاں کے سنیئر پولس انسپکٹر کی معطلی سے لے کر اعلی افسران کا تبادلہ تک کیا گیا تھا لیکن وشواس ناگرے پاٹل کو جوائنٹ پولیس کمشنر نظم و نسق پر ہی برقرار رکھا گیا تھا۔


دوسری طرف کئی افسران اور ڈی سی پی اپنے پوسٹنگ کا انتظار کر رہے ہیں۔ جس میں جوائنٹ پولیس کمشنر سے ایڈیشنل ڈی جی پر ترقی پانے والے نکیت کوشک بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی سی پی دھننجے کلکر بھی پوسٹنگ کے منتظر ہے۔ ایسی صورتحال میں کئی ایسے افسران جو مہا وکاس اگھاڑی کے اقتدار میں سائٹ پوسٹنگ میں تھے انہیں فعال پوسٹنگ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بھی قیاس لگایا جا رہا ہے کہ بی جے پی اپنے پسندیدہ افسران کو تعینات کروانے کی بی ایم سی الیکشن سے قبل کوشش کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی ایسے افسران کو ممبئی سے باہر اور سرگرم عہدہ سے ہٹانے کی قواعد شروع کر دی جائے گی جو مہاوکاس اگھاڑی کے اقتدار میں بی جے پی کے خلاف تھے۔


ایڈیشنل ڈی جی دیوین بھارتی کی واپسی طے:ممبئی میں جوائنٹ پولیس کمشنر نظم و نسق Additional DG Devin Bharti کے طور پر کام کر نے والے اور ممبئی میں قانون کی حکمرانی رکھنے میں فعال دیوین بھارتی گذشتہ کئی برس سے سائٹ پوسٹنگ میں ہی ہے ان پر الزام ہے کہ وہ بی جے پی رہنما دیوین بھارتی کے قریبی ہے۔ اس لئے انہیں سائٹ برانچ میں رکھا گیا ہے حاشیہ پر رہنے والے دیوین بھارتی کی لاٹری ایکناتھ شندے سرکار میں لگ سکتی ہے۔ دیوین بھارتی ایک دانشمند افسر ہے اور انہوں نے اپنے ساڑھے چار سالہ ممبئی کے لاء اینڈ آرڈر کو سنبھالا ہے۔ اس دوران دیوین بھارتی نے بھائی چارگی اور امن وامان کا قیام عمل میں لایا تھا، اس لئے دوبارہ بی جے پی کی سرکار کی واپسی کے بعد ایک مرتبہ پھر دیوین بھارتی کو اعلی عہدہ پر فائز کیا جائیگا یہ اطلاع معتبر ذرائع نے دی ہے۔

مزید پڑھیں:

دیوین بھارتی کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ جس میں انہیں انتہائی قلیل وقت تک ہی اے ٹی ایس میں تعینات کیا گیا تھا اور پھر ان کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ دیوین بھارتی کا قریب سبھی محلوں اور ہر علاقہ میں نیٹ ورک ہے۔ ایسے میں دیوین بھارتی ممبئی شہر اور مہاراشٹر کیلئے سازگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اسی لئے بی جے پی دوبارہ انہیں اہم عہدہ پر فائز کر نے پر غور کر رہی ہے۔ دوسرے خیموں کے افسران میں وشواس ناگرے پاٹل Vishwas Nagre Patil کا نام سب سے اول ہے ایسے میں ممکن ہے کہ ان کا تبادلہ جلد ہی کئی سائٹ برانچ میں کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details