مہاراشٹر، دہلی، تمل ناڈو اور راجستھان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان چار ریاستوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 7243 ہو گئی ہے جو ملک میں اب تک متاثر ہوئے افرا د کی مجموعی تعداد کے 50 سے فیصد زائد ہے ۔
اس دوران کیرالہ میں بھی سات نئے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں گزشتہ دو دن سے محض ایک ایک کیس سامنے آ رہا تھا ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 13387 ہو گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 437 تک پہنچ گئی ہے ۔
اب تک 1749 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا ہے ۔ وزارت کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مندرجہ ذیل ہے ۔
ریاستیں .............. متاثرین .... صحتیاب ......... اموات
آندھرا پردیش ........ 534 ......... 20 ........... 14
انڈ و مان نکوبار ...... 11 .......... 10 ............ 0
اروناچل پردیش ........ 1 ........... 0 ............... 0
آسام ................. 35 ............ 5 ............. 1
بہار .................. 80 ........... 37 ............ 1
چندی گڑھ ............. 21 ............ 9 ............. 0
چھتیس گڑھ ............. 33 ........... 23 ............ 0
دہلی ............. 1640 ........... 51 .......... 38
گوا ..................... 7 ............. 6 ............. 0
گجرات .............. 930 ........... 73 ........... 36
ہریانہ ............ 205 ......... 43 ............... 3
ہماچل پردیش ........ 35 .......... 16 .............. 1
جموں وکشمیر ........ 314 ......... 38 ............... 4
جھارکھنڈ .............. 28 ........... 0 ............... 2
کرناٹک .............. 315 ......... 82 .............. 13