اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Politics بی جے پی کے لئے پارٹیوں کو توڑنے کی سیاست کوئی نئی بات نہیں: ادھو ٹھاکرے

ریاست مہاراشٹر میں نیشلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار بغاوت کرکے بی جے پی کے ساتھ حکومت میں شامل ہوگئے ہیں۔ Maharashtra Politics Crisis

Uddhav Thackeray
Uddhav Thackeray

By

Published : Jul 10, 2023, 7:23 AM IST

یوتمال: شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں کو توڑنے کی سیاست کوئی نئی بات نہیں ہے، پہلے وہ پارٹیاں توڑتے تھے، اب وہ پارٹیوں کو لے کر بھاگ جاتے ہیں۔

اپنے ہی بالا صاحب ٹھاکرے کی قائم کردہ شیو سینا اور اب شرد پوار کی قیادت میں این سی پی کے ساتھ کیا ہوا اس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کو توڑنے کی سیاست کوئی نئی بات نہیں ہے، پہلے وہ پارٹیاں توڑتے تھے، اب پارٹیاں لے کر بھاگ جاتے ہیں۔

یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ نے اس دعوے کو دہرایا کہ جب وہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں تھے، پارٹی نے انہیں باری باری ڈھائی سال کے لیے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا یقین دلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امت شاہ اپنا وعدہ پورا کرتے تو آج بی جے پی کو وزیر اعلیٰ مل جاتا۔ تاہم بی جے پی نے جو شیوسینا کی دیرینہ حلیف ہے، اسے دھوکہ دیا۔"نتیجے کے طور پر مسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ انہوں نے 2019 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے کی تقسیم کے معاملے پر طویل مدتی حلیف بی جے پی کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹر میں اقتدار کی بھوکی بی جے پی کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل: ناناپٹولے

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں شیو سینا میں پھوٹ اور بغاوت کے بعد اب نیشلسٹ کانگریس پارٹی میں بغاوت ہوئی جس کے بعد مہاراشٹر میں ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ جبکہ بی جے پی چوطرفہ نکتہ چینی کی جارہی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details