ممبئی:9 اکتوبر کو جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش نظر ممبئی پولیس نے خلافت ہاؤس کمیٹی سمیت جلوس کمیٹیوں اور علماء کرام کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں پولیس نے جلوس کی تیاریوں سے متعلق جائزہ رپورٹ بھی پیش کی جلوس کے دوران جلوس کمیٹیوں اور شرکاء پر جلوس کے دوران نظم و نسق اور قانون کی پاسداری کرنے کی تلقین کی۔Eid I Milad Procession in Mumbai
علماء کرام نے جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دوران ڈی جے، ناچ گانے، لہو لعب اور دیگر غیر شرعی امور سے نوجوانوں کو اجتناب کرنے کی درخواست کی ہے ساتھ ہی پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔ علماء کرام نے حکام سے جلوس کے دوران شاہراہوں کو بند کیے جانے کی بھی درخواست کی تاکہ جلوس کی گاڑیوں اور شرکاء کا تسلسل برقرار رہے اور اس سے ٹریفک کا مسئلہ بھی ختم ہو جائیگا۔ Maharashtra Eid I Milad procession
جلوس کے منتظم اور خلافت کمیٹی کے کارگزار صدر سرفراز آرزو نے کہا ہے کہ جلوس کے دوران جے جے ناگپاڑہ اور بائیکلہ کی سڑکوں پر ٹریفک کو منتقل کرنے کے ساتھ ان سڑکوں کو بند کیا جائے۔ جو شرکاء جلوس میں موٹر سائیکل پر سوار ہونا چاہتے ہیں وہ اپنی موٹر سائیکلوں پر پرچم رسالت یا جھنڈا لگائیں تاکہ یہ نشاندہی ہو کہ یہ موٹر سائیکل جلوس میں شامل ہونے کی غرض سے آئی ہے ایسے میں دیگر موٹر سائیکل کو جلوس میں شامل ہونے سے روکا جائے۔ Mumbai Police Reviews Eid milad Preparations
رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری نے کہا ہے کہ جلوس میں اگر کسی نوجوان سے کوئی غلطی سرزد ہوتی ہے تو اس سے نرمی برتی جائے اور قانونی چارہ جوئی سے گریز کیا جائے کیونکہ اکثر بھیڑ بھاڑ کے دوران کچھ ناخوشگوار چیزیں ہو جاتی ہیں۔ ممبئی امن کمیٹی صدر فرید شیخ نے کہا ہے کہ نوجوان جلوس میں باوضو شامل ہوکر نمازوں کی پابندی کریں اور غیر شرعی امور سے اجتناب کریں۔ اس اہم میٹنگ میں علماء کرام اور عمائدین شہر نے پولیس کو جلوس کے دوران ہر ممکن تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے۔