اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: پولیس کانسٹیبل رشوت لیتے گرفتار

پولیس کانسٹیبل شراون کشن مالی ایک معاملے میں ملزم سے پانج ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کررہا تھا۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی ناسک اینٹی کرپشن بیورو کے چیف نے چار افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔ جس کے بعد یہ ٹیم گزشتہ شب مالیگاؤں پہنچی۔

مالیگاؤں: پولیس کانسٹیبل رشوت لیتے گرفتار
مالیگاؤں: پولیس کانسٹیبل رشوت لیتے گرفتار

By

Published : Jan 31, 2021, 10:05 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس کانسٹیبل شراون کشن مالی کو اینٹی کرپشن بیورو نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ شب اینٹی کرپشن بیورو کے ذریعے انجام دی گئی۔ دراصل گزشتہ شب ڈیوٹی پر تعنات پولیس کانسٹیبل شراون کشن مالی ایک ملزم کے بھائی سے پانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔

اس سلسلے میں ملزم کے بھائی ساکن مالیگاؤں نے شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس کانسٹیبل شراون کشن مالی کسی کیس کے معاملے میں ملزم سے پانج ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کررہے تھے۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی ناسک اینٹی کرپشن بیورو کے چیف نے چار افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، جس کے بعد یہ ٹیم گزشتہ شب مالیگاؤں پہنچی اور عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس کانسٹیبل شراون کشن مالی کو پانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں: حامد انصاری

وہیں عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ان کی جگہ نئے افسران کی تقرری عمل میں لائی جائے گئی۔

فی الحال ناسک اینٹی کرپشن بیورو اس معاملے کی مزید تفتیش کررہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details