اردو

urdu

ETV Bharat / state

منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ کا انکشاف - ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے گرفتار ملزم کے پاس سے نو کلو منشیات ضبط کیا ہے۔ بھارتی بازارمیں ضبط منشیات کی قیمت تقریباً دو لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

By

Published : Aug 29, 2019, 6:19 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 6:36 PM IST


ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے سوشل سائٹ وہاٹس اپ کے ذریعے منشیات کا کاروبار کرنے والی ممبئی میں سرگرم گینگ کا پردہ فاش کیا۔

منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

یہ گینگ وہاٹس اپ کے ذریعے کالج کے طلبا اور طالبات کو منشیات فروخت کیا کرتے تھے اور ممبئی پولیس کی نظروں سے بچنے کے لیے وہاٹس اپ پر ہی رابطہ قائم کرتے تھے۔

وہیں اس کی آہٹ ممبئی پولیس کو ہوئی تو انہوں نے گذشتہ کئی مہینوں سے ان کا اور ان کے گروہ سے منسلک افراد کا تعاقب کرنا شروع کردیا۔ جس کے بعد سنیل داس نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کے پاس سے ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے نو کلو منشیات ضبط کیا ہے، ضبط کی گئی منشیات کی بھارتی بازار میں قیمت تقریبا دو لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

سوشل سائٹ وہاٹس اپ کے ذریعے نشے کا کاروبار کرنے والوں کو لے کر اس سنسنی خیز انکشاف کے بعد ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کی ٹیم فی الحال ان لوگوں کو تلاش کر رہی ہے جنہوں نے نشے کا کاروبار کرنے کے لیے وہاٹس اپ گروپ میں شامل ہوئے تھے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 6:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details