اردو

urdu

بھیونڈی پولیس انتظامیہ مستعد

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر تھانے، بھیونڈی اور کلیان میں انتخاب پُرامن طور پرانجام پذیر کرانے اور نظم ونسق کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے۔

By

Published : Apr 3, 2019, 3:49 PM IST

Published : Apr 3, 2019, 3:49 PM IST

انکت گوئل

انتخابی عمل پُرامن طور پر منعقد کرانے کیلئے پولیس انتظامیہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرنے ہداہت دی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کاانتباہ دیا ہے۔

اس ضمن میں پولیس نے متعدد ایسے افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے جو مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پارلیمانی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا۔

دو اپریل سے بھیونڈی پارلیمانی حلقہ میں نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پولیس محکمہ پوری طرح مستعد ہوگیا ہے۔

پولیس کمشنر وویک پھنسالکرنے، ڈی سی پی انکت گوئل سمیت سینئر پولیس افسران کے ساتھ گفتگو کرکے شہر میں نظم و نسق بنائے رکھنے کیلئے پولیس کو 24 گھنٹے چوکنارہنے کی ہدایت دیاہے تا کہ شہر میں کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نا آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details