مالیگاوں:مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کا ٹریفک نظام ہمیشہ سے مقامی باشندوں کے لئے پریشانیوں کا باعث رہا ہے۔ تقریبا 7 لاکھ سے زائد آبادی رکھنے والے اس شہر میں چند ٹریفک سگنلز ہیں۔ وہ بھی مالیگاؤں آؤٹر حلقہ میں نصب کئے گئے ہیں۔ یہاں کے ٹریفک مسائل کی ذمہ دار کارپوریشن انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام بھی ہے جو بڑے پیمانے پر غیر تجاویز سے راستے کو تنگ کرتے جارہے ہیں۔ اس سے شہر کے بیشتر علاقوں اور اہم شاہراہوں پر مسلسل ٹریفک جام کا مسئلہ ہوجاتا ہے۔ اس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس تعلق سے قلعہ پولیس اسٹیشن کے نئے پی آئی اپنے عہدے کا جائزہ لیتے ہی غیرقانونی کار پارکنگ کرنے والوں پر کارروائی شروع کردی ہے۔ انہوں نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ باہری لوگوں کی وجہ سے رام سیتو پل کے قریب غیرقانونی طور پر کار پارکنگ کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے راہگیروں اور طلباء کو کافی دشواریاں ہوتی ہے۔