ایک اندازے کے مطابق شہری رقبے و آبادی کے لحاظ سے یہاں انتہائی کم درخت و پودے باقی رہ گئے ہیں۔ گھنے درختوں والے علاقوں میں زمینیں پلاٹ بنا کر فروخت کیے جانے سے بھی یہ مسئلہ سر ابھار رہا ہے-
مالیگاؤں شہر میں درختوں و پودوں کی اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے سماجی کارکن کلیم یوسف عبداللہ نے گرین مالیگاؤں ڈرائیو نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت شہر میں 2025 تک پانچ لاکھ درخت و پودے لگانے کا ہدف طے کیا گیا ہے اور اب تک مقامی افراد کے تعاؤن سے شہر بھر میں 50 ہزار درخت لگائے جاچکے ہیں-