اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاکھوں لیٹر پانی برباد

ریاست مہاراشٹر کے ضلع دھولیہ میں پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے لاکھوں لیٹر پانی برباد ہوگیا۔

water

By

Published : Jun 15, 2019, 5:45 PM IST

دھولیہ شہر کے قریب ورکھیڑی گاؤں سے گزرنے والے راستے پر ممبئی ۔آگرہ شاہراہ نمبر 3 پر تاپی ندی سے منسلک پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے لاکھوں لیٹر پانی ضائع ہوگیا جس پر لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

لاکھوں لیٹر پانی برباد

شہر بھر میں پانی کی قلت ہے۔ ساتھ ہی وقفے وقفے سے پانی کی فراہمی نہیں ہونے سے پانی کے لیے ہاہا کار مچا ہوا ہے اور پانی کے لیے انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس دوران بار بار پانی کی پائپ لائن پھٹنے یا پھر پائن لائن میں لیکیج کے سبب لاکھوں لیٹر پانی برباد ہو رہا ہے۔

پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے ممبئی ۔ آگرہ شاہراہ پر بڑے پیمانے پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ کچھ لوگوں کے ذریعے پانی کی پائپ لائن پھوڑنے کی بات کہی جا رہی ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے پانی کی پائپ لائن کی حفاظت پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details