اردو

urdu

ETV Bharat / state

موسلادھار بارش اور جگہ جگہ پانی جمع ہونے سےعوام پریشان - حمل ونقل خدمات

ممبئی میں بس سروس میں سفر کے دوران لوگوں کے بے تحاشہ ہجوم اور بھاگ دوڑ سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

بارش اور حمل ونقل سےعوام پریشان
بارش اور حمل ونقل سےعوام پریشان

By

Published : Aug 14, 2020, 10:19 PM IST

موسلادھاربارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہے۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نشیبی علاقے میٹھی ندی کے اطراف رہنے والے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے جبکہ میٹھی ندی کے سطح آب میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ممبئی شہر و مضافاتی علاقوں میں بارش نے اس ہفتہ جو دستک دی تھی اب تک اس کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک نظام میں خلل متاثر ہوا لیکن حالات قابو میں رہے۔

ٹرین بس اور دیگر سروسیز جاری تھیں۔ شہر میں ایمرجنسی سروسیز کے لئے ریلوے خدمات جاری ہے جبکہ عام شہریوں کےلیے ٹرین کو شروع نہیں کیا گیا ہے اس کےلیے ستمبر تک انتظار کرنا ہوگا۔

شہر میں نقل و حمل کے ذرائع کے طور پر عام شہری اب بسوں کا استعمال کر رہے ہیں لیکن شہریوں کو بس میں کورونا وائرس کی گائڈ لائن پر عمل آوری مشکل ہوگئی ہے اور بسوں میں ہجوم کی وجہ سے بس اب بس اسٹاپ پر نہیں رک رہی ہے جس سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بارش میں بسوں کے انتظار میں مسافروں کو گھنٹوں بس اسٹاپ پر کھڑا رہنا پڑ رہا ہے اور بس آتی ہے تو وہ پوری طرح سے بھری ہوتی ہے۔

کورونا وائرس کی گائڈ لائن کی وجہ سے ایک نشست پر صرف ایک فرد کو بیٹھنے کی اجازت ہے ایسی صورتحال میں شہریوں کی آمدورفت مشکل ہوگئی ہے۔ بیسٹ کی بسوں میں سفر کی اجازت کے باوجود عوام پریشان ہے کیونکہ انہیں بسوں میں سفر کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر کوئی بس کےلیے گھنٹوں انتظار کرے اور اس کے بعد بس اسٹاپ پر بس رکنے سے قاصر رہے تو وہ اپنی منزل مقصود تک کیسے پہنچے گا۔اس قسم کی لاپروائی سے عوام کو کافی دشواریوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے مگراس جانب اب تک کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔

بیسٹ ڈرائیور اور کنڈکٹرز سے مسافروں کی جھڑپ کا خطرہ بھی لاحق ہوگیا ہے۔ اس سمت میں جب بیسٹ کے پی آر او منوج وراڈے سے گفتگو کرنے کیلئے رابطہ کیا گیاتو ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔اس غفلت سے بڑا حادثہ ہونے کا بھی خطرہ ہے کیونکہ بیسٹ بسوں کے بس اسٹاپ پر آتے ہی مسافر دوڑ پڑتے ہیں اور یہ یہ نہیں دیکھتے ہیں کہ بس اسٹاپ پر رکے گی یا نہیں۔ اور بسز میں مقرر نشستیں فل ہوچکی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت کیوں نہیں: سعید نوری

ABOUT THE AUTHOR

...view details