ممبئی:جالنا ضلع کی امباد تحصیل میں ہستپوکھری-کرجت سڑک کا کام شروع کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ ٹھیکیدار نے اس سڑک کی تعمیر میں بے ایمانی، بدعنوانی اور ناقص کام کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ جب یہ سڑک بنی اور لوگوں نے اس پر آنا جانا شروع کیا تو انہیں یہاں کے گھپلے کا پتہ چلا۔ گاؤں والوں نے دیکھا کہ سڑک کے نیچے پلاسٹک بچھا ہوا ہے۔ جس کے اوپر ٹھیکیدار نے سڑک پر 40 ملی میٹر موٹی ڈامر کی تہہ ڈال دی ہے جسے آسانی سے ہٹا دیا جاتا ہے۔
لیکن حد اس وقت ہو گئی جب گاؤں والوں نے پلاسٹک اٹھایا تو پوری سڑک اکھڑ گئی۔ جس طرح ہم بستر پر پڑی چادر اٹھاتے ہیں اسی طرح یہ سڑک بھی اکھڑ گئی۔ اب اس سڑک کو لے کر گاؤں والوں میں کافی غصہ ہے۔ سڑک کی تعمیر کے دوران ناقص کام ہونے کے وجہ سے گاؤں والوں نے اس کام کو بے نقاب کیا ہے۔ اب اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔