اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس اور بی جے پی کی ساز باز سے پارلیمنٹ کی کارروائی ٹھپ: امتیاز جلیل

مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کی ساز باز کے سبب پارلیمنٹ کی کارروائی تین ہفتوں سے ٹھپ ہے جس کی وجہ سے کچھ کام نہیں ہو سکا ہے۔

مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل
مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل

By

Published : Aug 9, 2021, 2:26 PM IST

اورنگ آباد سے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے برسراقتدار جماعت بی جے پی اور حزب اختلاف کانگریس پر الزام عائد کیا کہ ان دونوں پارٹیوں کی ساز باز سے پارلیمنٹ کا وقت ضائع ہورہا ہے اور کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں ہوپا رہی ہے۔

مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل

انہوں نے کہا کہ 'پارلیمنٹ میں ایوان کی کارروائی کو نہ چلنے دینے کے معاملے میں بی جے پی اور کانگریس ایک دوسرے کا تعاون کررہی ہیں۔

امتیاز جلیل نے کہا کہ ملک میں کئی اہم مسائل ہیں جن میں پیگاسس جاسوسی سے لے کر کورونا میں اموات، مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ اور گِرتی معیشیت جیسے شامل ہیں اور ان معاملات پر حکومت کو گھیرا جاسکتا ہے لیکن کانگریس اور بی جے پی کی ملی بھگت سے ایوان کی کارروائی ہنگاموں کی نذر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں اگر سوال اٹھانے کا موقع نہیں دیا گیا تو ہم عوام اور میڈیا کا سہارا لیکر حکومت سے جواب طلب کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details