مہاراشٹر کا اورنگ آباد شہر دو سو پچاس الیکٹرک کاریں خریدنے کا ریکارڈ قائم کرنے جارہا ہے۔ اورنگ آباد مشن گرین موبلیٹی Aurangabad Mission Green Mobilityکے تحت ان کاروں کو خریدار جارہا ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک کار کی خریداری پر دو لاکھ روپئے کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔
Electric Cars Purchasing Order: ماحول کے تحفظ کےلیے سینکڑوں الیکٹرک کار خریدنے کا آرڈر
مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انوکھا قدم Unique Initiative to Ensure Environmental Protection اٹھایا گیا۔ شہر کے لیے 250 پچاس الیکٹرک کاریں خریدنے کا آرڈر Order to Buy 250 Electric Cars دیا گیا۔ مشن گرین موبلیٹی کے تحت سینکڑوں کاریں خریدنے کا عزم اورنگ آباد آٹو کلسٹر تنظیم کی جانب سے کیا گیا۔
اورنگ آباد آٹو کلسٹر Aurangabad Auto Cluster کے رکن منیش کمار کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر الیکٹرک کاریں خریدنے کا مقصد Purpose to Buy Electric Cars ملک کے عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ کس طرح ہم ماحولیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں اورنگ آباد شہر نے ایک سو پچاس مرسڈیز کاریں خریدنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ الیکٹرک کاروں کے لیے شہر کے مختلف پانچ مقامات پر چارجنگ پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں۔ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت مزید چارجنگ پوائنٹ قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مارچ کے مہینے میں دو سو پچاس کاروں کی ڈیلیوری ہوجائے گی۔