اردو

urdu

ETV Bharat / state

بحری جہاز سے کارگو نکالنے کا آپریشن شروع ہوگا

گوا کی حکومت نے کہا کہ آج سے کارگو بحریہ سے 2000 ٹن نپتھا ’ایک آتش خیز مائع’ , 50 ٹن بھاڑی تیل اور 19 ٹن ڈیزل خالی کیا جائے گا۔ کارگو بحریہ گوا کے ساحلی علاقے میں پھنسا ہوا تھا۔

By

Published : Oct 29, 2019, 12:08 PM IST

پھنسے ہوئے جہاز سے کارگو نکالنے کے لئے آپریشن آج سے شروع ہوگا

گوا کی ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ آج سے کارگو بحریہ سے تقریبا 2000 ٹن نپتھا خالی کرنے کا اپرشین شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ کارگو بحریہ گوا کے ساحلی علاقے میں پھنسا ہوا تھا۔

گوا حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ چیف سکریٹری نے دفاعی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس آپریشن کو انجام دینے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر فراہم کرائیں تاکہ بھاڑی پمپس اور اس کام کو انجام دینے کے لیے ضروری اشیائیں گرائی جاسکیں۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ آپریشن آج سہ پہر شروع کیا جائے گا۔
ٹینکر میں 2000 ٹن نپتھا, آتش خیز مائع, 50 ٹن بھاڑی تیل اور 19 ٹن ڈیزل ہے جو کارگو بحریہ ڈونا پولا میں پھنس گیا ہے۔
حکومت کے مطابق مختلف ایجنسیوں اور انڈین کوسٹل گارڈ کے فضائیہ سروے کے ذریعہ تحقیق کرایا گیا جس سے یہ پتہ چلا کہ تیل کا رساؤ یا پھیلاؤ نہیں ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بحریہ کے مالک اور ایم پی ٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details