اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیاز کی قیمتیں آسمان پر - ایشیا کی سب سے بڑی پیاز مارکیٹ

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی پیاز مارکیٹ میں پیاز کی تازہ قیمت 11 ہزار 300 روپے فی کوئینٹل پہنچ گئی ہے۔

پیاز کے قیمت آسمان پر
پیاز کے قیمت آسمان پر

By

Published : Dec 2, 2019, 4:28 PM IST

Updated : Dec 2, 2019, 4:52 PM IST

پیاز کی قیمتوں میں اضافے سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس کی قیمت فی کلو گرام 100 روپے سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

ضلع ناسک میں واقع پیاز کی سب سے بڑی مارکیٹ میں اس کی قیمت 11 ہزار روپے فی کوئینٹل ہوگئی ہے۔

ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ پیاز کی پیداوار ہوتی ہے تاہم 75 فیصد پیاز بے موسم بارش کی وجہ سے کسانوں کے ہاتھ میں آنے سے پہلے ہی خراب اور ناقابل استعمال ہوگئیں جس کے نتیجے میں پیاز بازار سے تقریباً غائب ہوچکی ہے۔

منڈیوں میں جو پیاز مل رہی ہے اس کی حالت بھی کچھ ٹھیک نہیں ہے، دوسری جانب پیاز کی قلت کے نتیجے میں پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اس لیے عام آدمی کی بنیادی ضرورت کہلانے والی پیاز اب عام آدمی کی دسترس سے دور ہوتی جارہی ہے۔

پیاز کے کاروباری بتاتے ہیں کی نومبر ماہ کی ابتدا میں جب پیاز کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، تو اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کی بے موسم بارش کے سبب پیاز کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت نے اس کے متعلق کئی اقدامات بھی کیے تھے۔

سرکاری دفاتر پر سستے داموں پر پیاز فروخت کی جارہی تھی، لیکن نومبر ماہ کے آخر اور دسمبر کے اوائل میں پیاز کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہوا کہ عام انسان اسے خریدنے سے قاصر ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے پیاز کی قیمت کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کئے گئے تھے، مثلاً پیاز جمع کرنے والوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی، سرکاری خزانے سے تقریباً 75 ٹن پیاز نکالا گیا اور پیاز کی برآمدات بھی ختم کردی گئی تھی اس کے باوجود نومبر کے آخر تک پیاز کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

اندازہ لگایا جارہا ہے کہ آنے والے چند روز میں پیاز کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

Last Updated : Dec 2, 2019, 4:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details