مالیگاؤں کارپوریشن کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر پیش کی گئی کچھ تجاویز پر اے آئی ایم آئی ایم اور مہاگٹھ بندھن کے کارپوریٹرز غیر جانب دار رہے۔اس میٹنگ میں مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے قبرستان کی جگہ کے معاملے میں اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کارپورپشن ہیرا پورے علاقے میں قبرستان کےلیےجگہ خریدا جائے تاکہ مردوں کی تدفین کے لیے مسلمانان شہر کو سہولت مل سکے۔ لیکن جب ڈاکٹر خالد پرویز کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو انہوں نے اس میٹنگ سے واک آؤٹ کیا۔
اسی طرح اس آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں کئی اہم امور پر بحث ومباحثہ کے بعد تجویزیں کو منظوری دے دی گئی۔ اس موقع پر مالدہ شیوار (مالدہ کالونی) میں رہائشی افراد کو آمدورفت کےلیے 15 ویں مالیاتی فنڈ سے ایک بس کی خریدی، اس کے علاوہ طبی ہیلتھ سینٹرز کےلیے سٹی اسکین، سونو گرافی وغیرہ مشین کی خریدی اور سنگمیشور علاقے میں بیت الخلاء کےلیے جگہ خریدنے سمیت دیگر اہم تجاویز کو منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ: سادھوی پرگیہ کی گرفتاری کے پنچ کی گواہی عمل میں آئی