اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: پیاز کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ - مہاراشٹر میں پیاز

مہاراشٹر میں پیاز اب عوام کو مزید رلائے گی کیونکہ یہاں کے بازاروں میں پیاز کی قیمت کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔

پیاز کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
پیاز کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

By

Published : Dec 10, 2019, 2:17 PM IST

ناگپور بازار کے چندرکانت نامی ایک شخص کا کہنا ہے کہ 'ہم زیادہ پیاز خریدنے کے اہل نہیں رہ گئے ہیں پہلے ہم ضرورت کی بنیاد پر دو سے تین کلو پیاز خریدا کرتے تھے لیکن اب 250 گرام تک ہی پیاز خرید پارہے ہیں۔

ارجن ساہو نامی ایک دوکاندار نے بتایا کہ' پیاز کی قمیت ابھی 120 روپئے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ پیاز کی فروخت کم ہونے کے سبب اسٹاک بھی خراب ہورہا ہے جس سے کافی نقصان بھی برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

ارجن ساہو کا مزید کہنا ہے کہ' اسی وجہ سے ہم بازار میں پیاز فروخت نہیں کرپارہے ہیں اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہمارے ساتھ ساتھ گاہکوں کو بھی کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ روزانہ کھانے میں استعمال ہونے والی سبزی پیاز کے بڑھتے داموں ک سبب ملک کے مخلتف حصوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیے گئے تھے اور حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اس مسلئے کا کئی بہتر حل تلاش کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details