اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں جماعت اسلامی ہند کا یک روزہ یوتھ کنوینشن عام خاص میدان میں منعقد ہوا جس میں ریاست بھر کے اضلاع سے نوجوانوں نے شرکت کی اس دوران جماعت اسلامی ہند کے قومی صدر نے نوجوانوں سے خطاب کیا اور کہا کہ ملک و ملت کی تعمیر نوجوانوں کا نصب العین ہونا چاہیے۔ Aurangabad Youth Convention
اس کنوینشن سے جماعت اسلامی کے قومی صدر سید سعادت اللہ حسینی نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک اور قوم کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، سماجی برائیوں کے خلاف کمر بستہ ہوجائیں، عوامی مسائل اور مظالم کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں، امیر جماعت نے حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست مسلمانوں کو ان کے ہی مسائل میں الجھا دینا چاہتے ہیں، لیکن مسلمانوں کویہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ وہ انسانیت کی بھلائی کے لیے دنیا میں بھیجے گئے ہیں، اس لیے حالات سے مایوس ہونے یا مشتعل ہونے کے بجائے اعتدال اور صبر کا دامن تھام کر اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہیں ، اسی میں ملک و ملت کی بھلائی کا راز مضمر ہے ۔ One Day Youth Convention of Jamaat e Islami Hind in Aurangabad