رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ آغاز سے ہی ہمارا مطالبہ ہے کہ بابری مسجد جہاں تھی وہیں تعمیر ہونی چاہیے اور شرعی قانون کے مطابق جہاں مسجد ایک بار تعمیر ہوئی ہے تا قیامت وہیں رہی گی۔
مینارہ مسجد کے پاس اجتماعی اذان سعید نوری نے کہا کہ ہم اپنی نسلوں کو یہ بتائینگے اور ایک نہ ایک دن بابری مسجد گنبد و مینار سے اذان ضرور گونجے گی۔
واضح رہے کہ بابری مسجد منہدم کئے جانے کے بعد پورے ملک میں فسادات بھڑک اٹے تھے اور ممبئی میں بھی ماحول خراب ہوا تھا۔
بابری مسجد کا معاملہ طویل عرصے سے قانونی کارروائیوں کے بیچ ہچکولے کھا رہا تھا اور آخر میں سپریم کورٹ نے اس جگہ پر رام مندر تعمیر کرنے کا حکم جاری کیا جبکہ کورٹ نے حکم دیا کہ حکومت مسجد کے لیے دوسری جگہ مہیا کرائے گی۔